تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے "لانگ مارچ” کو ناکام بنانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے ” حقیقی آزادی لانگ مارچ کو ناکام بنانےکی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے گا اس حکمت عملی کے تحت اسلام آباد کے داخلی ،خارجی راستے سیل کئےجائیں گے، وفاقی حکومت نے اپنی حکمت عملی کو پر عمل کرتے ہوئےاسلام آباد کے ریڈ زون میں کنٹینر پہنچانا شروع کردیئےہیں، رات گئے تک ریڈ زون سیل کر دیا جائیگا۔

ادھر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گوجرانولہ پولیس متحرک ہوگئی ہے اور انہوں نے بھی لانگ مارچ کو ناکام بنانے کےلیے تیاری شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کو خبردار کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں سمیت پولیس نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کوشش کرے گی کہ لانگ مارچ کے لئے لوگ جمع نہ ہوسکیں۔

ادھر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کوخبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جتھے اور کسی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جھوٹا ہے، اس کی زبان میں انتشار اور فساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا، اس نے دو ہار چودہ میں ایک سو چھبیس دن غنڈہ گردی کی، اس دوران پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے، اب یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پچیس مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست پرامن ہے، ہمارے جلسوں میں ہر طبقے کے لوگ، خواتین آتی ہیں، اگر پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ انٹرنیٹ دو دن پہلے بند ہوجائے گا، جبکہ پیٹرول، ڈیزل بھی بند کرنے کی اطلاعات ہیں، شہری پیٹرول اور ڈیزل کی بھی پہلے سے تیاری کرلیں۔

Comments

- Advertisement -