ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مرکزی قیادت کو ہٹانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے مرکزی قیادت کو ہٹانے کامطالبہ کرتے ہوئے دھرنےکی ناکامی کی ذمہ دار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ارکان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کوفوری ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے دھرنےکی ناکامی کاساراملبہ مرکزی قیادت پرڈال دیا اور اکثریت نے اسد قیصر کی نامزدگی کی بھی مخالفت کی۔

- Advertisement -

اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ بروقت اور درست فیصلےکی صلاحیت رکھنےوالے فرد کوپارٹی چیئرمین بنانے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مرکزی قیادت ہٹانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے ، بانی سےملاقات کی اجازت ملی توبات کروں گا۔

اجلاس میں انصاف لائرفورم کو گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

پارلیمانی پارٹی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی چوک احتجاج کےدوران مرکزی قیادت کہاں اورکیوں غائب تھی؟

پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلی کے پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈی چوک سے سب سے آخرمیں نکلا تھا، اولین ترجیح بشریٰ بی بی کو بچانا تھا، بشریٰ بی بی کو کچھ ہو جاتا تو ہمارے لئے شرم کی بات ہوتی، بانی پی ٹی آئی کا حکم ہوتو وزارت اعلیٰ کیااسمبلی رکنیت بھی چھوڑ دوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں