ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کا پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں میں ایچ آئی وی پھیلاؤ پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں میں ایچ آئی وی پھیلاؤ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی رپورٹ نے پنجاب کے نظام صحت کی بدحالی کو بےنقاب کر دیا۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے تونسہ اسپتال میں بنیادی طبی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا، استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال خطرناک ہے غیرتربیت یافتہ افراد کے علاج کے عمل میں ملوث ہونے کا سنگین الزام لگا۔

پی ٹی آئی نے بیان کہا کہ ایک سال کےدوران331 بچوں میں ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے جس سے پتہ چلتا ہے پنجاب کا نظام صحت مجرمانہ غفلت اور بدانتظامی کا شکار ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے گورننس سے متعلق تمام دعوے بےنقاب ہو گئے ہیں نمائشی اقدامات کے پیچھے ایک ناکام اور بوسیدہ نظام چھپا ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں