پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

چند گھنٹوں میں فارم 47 جاری کرنے پر پی ٹی آئی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹوں کے اندر فارم 47 جاری کرنے پر پی ٹی آئی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق 8 فروری کو انتخابات کے بعد فارم 47 خلاف قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 جاری ہونا حیرت انگیزہے۔

ترجمان نے کہا کہ فارم 47 کے اجرا میں پھرتیاں ثبوت ہیں کہ یہ پہلے ہی تیار کیے جا چکے تھے ضمنی انتخاب میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے نے متعصبانہ اور مجرمانہ کردار پر مہر لگادی، پریزائیڈنگ افسران، پولنگ ایجنٹس کے اغوا کے بعد فارم 45 پر جبری دستخط کے شواہد موجود ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مجرمانہ سہولت کاری پر الیکشن کمیشن سمیت ذمہ داران کا محاسبہ کیا جائے پی ٹی آئی لاقانونیت کیخلاف آئینی جدوجہدعوام کے چوری مینڈیٹ کےحصول تک جاری رکھےگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں