تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پی ٹی آئی کا ضمنی الیکشن کے التوا کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا ماہر قانون بابر اعوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی۔

بابر اعوان نے کہا کہ ملتان میں کوئی ایمرجنسی نہیں اور نہ ہی آفت زدہ قرار دیا ہے، عمران خان کے خلاف ابھی فرد جرم عائد نہیں ہوئی ہے، 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا مؤقف وہی ہے جو آج عدالتی معاونین نے مؤقف اپنایا ہے، دنیا میں توہین عدالت کا قانون ختم ہو چکا ہے، عمران خان کے خلاف 21 سے زائد مقدے درج کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی زیرِ صدارت ضمنی انتخابات کے انعقاد سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کے لیے صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11ستمبر، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جا رہے ہیں جبکہ آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، انتخابات بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے باعث ملتوی کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -