تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پولیس انسپیکٹر کو شہید اور اہلکاروں کو زخمی کرنے والے پی ٹی ایم کے تین رہنما گرفتار

بنوں: خیبرپختونخواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسپیکٹر ظہیر کو شہید اور دو اہلکاروں کو زخمی کرنے والے پی ٹی ایم (پشتون تحفظ موؤمنٹ) کے تین رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں آر پی او عبداللہ خان اور ڈی پی او یاسر آفریدی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی ایم رہنماؤں نے فائرنگ کر کے پولیس انسپیکٹر اور دو اہلکاروں کو زخمی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاؤن شپ میں واقع گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، چھاپےکے دوران پی ٹی ایم رہنماؤں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ بھی کی۔

پولیس حکام کے مطابق بنوں ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس پر پابندی عائد ہے، پی ٹی ایم رہنماؤں نے قانون کی خلاف ورزی کی اور ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز تقاریر بھی کیں۔

حکام نے بتایا کہ تینوں رہنماء 5 مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردیا۔

Comments

- Advertisement -