جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

پی ٹی ایم کا ایک اور ڈھونگ، سانحہ اے پی ایس کی تقریب میں پاکستان مخالف نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کا ایک اور ڈھونگ بے نقاب ہوگیا ہے، پشاور میں منعقدہ سانحہ اے پی ایس کی تقریب میں پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے،  شہید بچوں کے والدین نے دھکے دے کر نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کی ملک مخالف سرگرمیاں پھر سامنے آئی ہیں، پشاور میں منعقدہ سانحہ اے پی ایس کی تقریب میں ملک مخالف نعرے لگائے گئے، پی ٹی ایم کے نعروں پر شہید بچوں کے والدین کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

سانحہ اے پی ایس کی تقریب میں بچوں کے والدین نے پی ٹی ایم کے کارکنوں کو دھکےدے کر نکال دیا، والدین نے کہا کہ اے پی ایس کی تقریب کو پی ٹی ایم کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے۔

- Advertisement -

شہید بچوں کے والدین نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ملک مخالف نعرے لگانے والے پی ٹی ایم کے کارکنان کو سخت ردعمل دے کر وہاں سے نکال دیا۔

شہدا کی یادمیں ختم نبوت چوک پرریلی

دوسری جانب سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے یاد میں ختم نبوت چوک پر ریلی نکالی گئی، ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں شہری، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

ریلی کے شرکا نے 170 فٹ لمبا قومی پرچم بھی لہرایا ہے، ریلی میں شریک شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے، ریلی کے اختتام پر سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے لیے دعا بھی کی گئی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں کی حفاظت اور عوام سکون کی نیند سوتے ہیں، منظور پشتین جیسے عناصر کو وقت آنے پر کیے کی سزا ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں