پی ٹی ایم کا جلسہ، قومی پرچم اٹھانے والوں کو جلسہ گاہ سے نکال دیا گیا ptm rally
The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی ایم کا جلسہ، قومی پرچم اٹھانے والوں کو جلسہ گاہ سے نکال دیا گیا

صوابی: پی ٹی ایم کی پاکستان دشمن سرگرمیاں جاری ہیں، صوابی کے جلسے میں قومی پرچم لے کر آنے والوں کو جلسہ گاہ سے نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے جلسے میں ملک دشمن حرکت میں آگئے، سبز ہلاہلی پرچم برداشت نہ ہوا، پی ٹی ایم کے جلسے میں لال ٹوپی پہنے ٹولہ پرچم والوں کو دھکے دیتا اور بدتمیزی کرتا رہا۔

پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا پرچار کرنے والے منظور پشتین کا ایجنڈا پھر سے بے نقاب ہوا ہے، جلسے میں پاک فوج کے حق میں نعرے لگانے والوں سے بھی بدتمیزی کی گئی اور دھکے دئیے گئے۔

مزید پڑھیں: کرنل شیر خان کے بھائی نے منظور پشتین کو مزار میں داخلے سے روک دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز منظور پشتین کی کرنل شیر خان کے مزار میں داخلے کی کوشش ناکام رہی تھی، شہید کے بھائی نے منظور پشتین کو کھری کھری سنائی اور مزار میں داخلے سے روک دیا تھا۔

کرنل شیر خان کے بھائی کا کہنا تھا کہ منظور پشتین پہلے کبھی کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے مزار پر نہیں آئے۔ انھوں نے پشتین کو جواب دیا کہ ’تمھاری سرگرمیاں مشکوک ہیں۔‘

کرنل شیر خان کے بھائی نے منظور پشتین کو مخاطب کر کے کہا ’میں آپ کے وزیرستان بھی گیا ہوں، کرنل شیر کا بھائی ہوں، میں وزیرستان کے پٹھانوں کے ساتھ بھی رہا ہوں، میں نے ریڈیو پر وزیر ستان کے پٹھانوں کے حق کے لیے خود آواز اٹھائی ہے۔‘

خیال رہے کہ منظور پشتین پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف اپنے جلسوں میں تقریریں کرتا رہا ہے، انھوں نے اپنے جلسوں میں پاکستانی پرچم لہرانے سے بھی روکا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں