جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

انسداد دہشت گری عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظورکرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت شاہ رخ ارجمند نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، شفقت محمود، اسد عمر اور عارف علوی سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوٹر اور وکیل پی ٹی آئی کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، عارف علوی، شیریں مزاری اور اسدعمر کی بھی ضمانت میں توسیع کردی۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پی ٹی وی حملہ ، ایس ایس پی تشدد کیس میں ضمانت منظورہوئی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرکاری وکیل کے من گھڑت الزامات پرمبنی دلائل سن کرافسوس ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کہا گیا ہم نے لوگوں کواکسایا اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرکاری وکیل کے پاس دلائل کے حق میں پختہ ثبوت نہیں تھا، بد قسمتی سے ہمارے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں