کراچی میں کرکٹ کی تاریخ کا 232 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
پریزڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پی ٹی وی کی ٹیم سب سے کم رنز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئی اور ایس این جی پی ایل کو شکست دے دی۔
پی ٹی وی نے ایس این جی پی ایل کی ٹیم کو 40 رنز کے دفاع میں 37 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔
HISTORY MADE AT NATIONAL BANK STADIUM, KARACHI
PTV defend just 4️⃣0️⃣ runs SNGPL – the smallest target ever successfully defended in first-class cricket, breaking a record set by Oldfield against MCC in 1794!
Scorecard: https://t.co/femkduLBIr#PresidentTrophy pic.twitter.com/rHAPaynmif
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 17, 2026
سیف اللہ بنگش 14 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان شان مسعود سمیت تین کھلاڑی کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔
اس طرح پی ٹی وی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔ علی عثمان نے 6 اور عماد بٹ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل 1794 میں اولڈ فیلڈ نے ایم سی سی کے خلاف 41 رنز کا دفاع کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


