لاک ڈاؤن ، گھر بیٹھے بچوں کیلئے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی وژن نے ٹیلی اسکول نشریات کاباقاعدہ آغازکردیا، ٹیلی اسکول میں صبح 8سےشام 6بجےتک پہلی سے12ویں جماعت تک کی کلاسیں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن نےٹیلی اسکول نشریات کاباقاعدہ آغازکردیا، ٹیلی اسکول کی نشریات سیٹلائٹ اور انٹیناکے ذریعے دیکھی جاسکتی ہین، ٹیلی اسکول میں صبح 8سےشام 6بجےتک پہلی سے12ویں جماعت تک کی کلاسیں ہوں گی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج صبح آٹھ بجے سے پی ٹی وی نے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا،وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے منصوبہ شروع کیا گیا، منصوبہ عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے وژن کا مظہر ہے۔
آج صبح آٹھ بجے سے پی ٹی وی نے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے شروع یہ منصوبہ عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے وژن کا مظہر ہے۔2/1#COVID2019 #Teleschool
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 14, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے،چینل کے ذریعے گھر بیٹھے طالب علم تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے ، پہلی سے بارہویں جماعت کے طلبااس سے مستفید ہوں گے۔
کرونا وباء کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے۔اس چینل کے ذریعے گھر بیٹھے بچے اور دیگر طالب علم تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے۔2/2#COVID2019 #PMIK #StayAtHomeSaveLives #Teleschool
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 14, 2020
معاون خصوصی نے کہا کہ کہ ٹیلی اسکول سے وہ بچے بھی فائدہ اٹھائیں گے جواسکول نہیں جا پاتے ،گھربیٹھے افرادکوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔
نشریات کا دورانیہ صبح8سے شام6بجے تک ہوگا۔ اول سے بارہویں جماعت تک کے طلباءاس سے مستفید ہوں گے۔ٹیلی اسکول سے وہ بچے بھی فائدہ اٹھائیں گے جو کسی وجہ سے اسکول نہیں جا پاتے۔گھر بیٹھے افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کایہ منصوبہ ملک بھرمیں خواندگی کے فروغ میں بھی اہم ثابت ہوگا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 14, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ دور افتادہ علاقوں کےبچےاورطالبعلم تدریس وتربیت کےعمل سےفائدہ اٹھاسکیں گے۔
ٹیلی اسکول کی نشریات سیٹلائٹ اور اینٹیا دونوں کے ذریعے دیکھی جا سکے گی۔ دور افتادہ علاقوں کے بچے اور طالب علم اس تدریس و تربیت کے عمل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔#COVID2019 #StaySafeStayHome #PMIK #Teleschool
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 14, 2020
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے گھروں میں موجود طلبہ کو تعلیم دینے کے لیے ٹیلی اسکول چینل کاافتتاح کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہاس وقت ایسےحالات ہیں جس کاپاکستان نےکبھی سامنا نہیں کیا، کورونا وباکی وجہ سے بچے گھروں تک محدود ہیں، جنہیں ٹیلی اسکول چینل کے ذریعے تعلیم دی جاسکے گی۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں سمجھتاہوں ٹیلی اسکول چینل کورونا کے بعدبھی چلناچاہیے، ٹیلی اسکول چینل میں حکومت جوبھی تعاون کرسکتی ہےاور کرےگی، بدقسمتی سےپاکستان میں سب سےزیادہ بچےاسکولوں سےباہرہیں تاہم ٹیلی اسکول چینل کےذریعےدور دراز علاقوں کےبچےبھی مستفیدہوں گے۔