تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

پب جی گیم کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

واشنگٹن: موبائل فون کی سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی کمپنی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پب جی گیم اور دیگر 53 ایپس کی مدد سے آئی فون صارفین کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق موبائل اور سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے آئی فون صارفین کی حساس معلومات کی جاسوسی کے حوالے سے تحقیق کی۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لپ سنکنگ کے ذریعے ٹک ٹاک اور پب جی سمیت 53 ایپس آئی فون صارفین کی جاسوسی کرنے میں مصروف ہیں۔ مذکورہ ایپس کی مدد سے صارفین کے کلپ بورڈ کی حساس معلومات کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق صارفین کی حساس معلومات میں فون کا پاسورڈ، کرپٹو کرنسی، والٹ ایڈریس، اکاؤنٹ ری سیٹ لنکس، آئی کلاؤڈ اور ذاتی پیغامات پر نظر رکھنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں: اینڈائیڈ صارفین اس خطرناک ایپ کو فوری ڈیلیٹ کردیں، ماہرین کی وارننگ

سائبر اور موبائل سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے مارچ میں رپورٹ شائع کرنے کی کوشش کی مگر آئی فون کی یقین دہانی کے بعد اسے کچھ عرصے کے لیے خود ہی رو ک دیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ بعد بھی آئی فون انتظامیہ نے مذکورہ ایپس کو اسٹور سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی صارفین کو اس حوالے سے آگاہ کیا، مذکورہ کمپنیاں تاحال جاسوسی کررہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ایپس سے صارفین کی رازداری کو خطرہ اس لیے ہے کہ یہ ایپلی کیشنز کلپ بورڈ میں موجود معلومات کو بار بار پڑھتی ہیں، اس کلپ بورڈ کو عام طور پر صارفین کمپیوٹر یا دوسری ڈیوائسس کا ڈیٹا جمع  کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس میں زیادہ تر پاسورڈ اور دیگر  اہم معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیٹا ہیکنگ: 10 کروڑ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوفناک خبر

تحقیقی ماہرین نے ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ مذکورہ ایپس کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کیوں کی جارہی ہے اور ایپل انتظامیہ نے ان کمپنیوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا۔


گیمز

پب جی PUBG Mobile

بال پول 8 8 Ball Pool™

امیز  AMAZE

بیجی ویلڈ Bejeweled

بلاک پزل Block Puzzle

کلاسیکل بیجی ولیڈ Classic Bejeweled

کلاسیکل بیجی ویلڈ ایچ ڈی Classic Bejeweled HD

فلپ دی گن FlipTheGun

فروٹ ننجا Fruit Ninja

گالف ماسٹر Golfmasters

لیٹر سوپ Letter Soup

لو نکی Love Nikki

مائی ایما My Emma

پلانٹس vs  زومبیز ہیروز 1Plants vs. Zombies™ Heroes

پوکنگ Pooking

ٹام آف دی ماسک Tomb of the Mask

ٹام آف دی ماسک کلر Tomb of the Mask: Color

ٹوٹل پارٹی کل Total Party Kill

واٹر ماربلنگ Watermarbling


سماجی رابطوں کی ایپس

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک TikTok

پیغام رسانی کی ایپ ToTalk

پیغام رسانی ایپ Tok

نمبر بتانے والی ایپ Truecaller

پیغام رسانی کی ایپ Viber

پیغام رسانی ایپ Weibo

زوسک Zoosk


نیوز:

اے بی سی نیوز ABC News

الجزیرہ انگلش Al Jazeera English

سی بی سی نیوز CBC News

سی بی ایس نیوز CBS News

سی این بی سی CNBC

فاکس نیوز Fox News

نیوز بریک News Break

نیویارک ٹائمز New York Times

این پی آر NPR

این ٹی وی ناچری چتین ntv Nachrichten

رائٹرز Reuters

رشیا ٹوڈے Russia Today

اسٹیرن Stern Nachrichten

دی اکانومسٹ The Economist

دی ہفنگٹن پوسٹ The Huffington Post

دی وال اسٹریٹ جنرل The Wall Street Journal

وائس نیوز Vice News

دیگر ایپس:

10% Happier: Meditation

5-0 Radio Police Scanner

Accuweather

AliExpress Shopping App

Bed Bath & Beyond

Dazn

Hotels.com

Hotel Tonight

Overstock

Pigment – Adult Coloring Book

Recolor Coloring Book to Color

Sky Ticket

The Weather Network

Comments

- Advertisement -