پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

عوام نے وزیراعظم کے استعفے کا جواب دے دیا، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنے والوں کو عوام نے جواب دے دیا، اب اس مطالبے کا کوئی جواز نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اوکاڑہ جلسے کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ’’ جس کے ساتھ عوام ہو وہ دن کی روشنی میں بھی بڑا جلسہ کرسکتا ہے، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’دن کی روشنی میں اتنا بڑا جلسہ‘‘

انہوں نے کہا کہ شیر آگیا ہے اور عوام نے نوازشریف سے استعفیٰ مانگنے والوں کو صاف جواب دے دیا، جس کے بعد اب استعفیٰ مانگنے والوں کے  لیے کوئی چانس نہیں بچا۔

قبل ازیں نوازشریف نے اوکاڑہ جلسے میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والے استعفیٰ کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’کسی کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دوں گا‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں