بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

عوام کےلیے خوشخبری، بسنت کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کمپنی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بسنت کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بجلی کی فراہمی اور محفوظ بسنت کے لئے اقدام کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن پر جال لگا دیے گئے ہیں، لیسکو نے شاہ عالم اور شاہی قلعہ گرڈ اسٹیشن پر جال لگائے ہیں جبکہ لیسکو کی جانب سے بسنت کے دوران لاہور میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی اعلان سامنے آیا ہے۔

پہلے دھاتی ڈور ٹرانسفارمر اور گرڈاسٹیشن پر گرتے ہی بجلی منقطع ہوجاتی تھی تاہم اب بسنت کے دوران بجلی فراہمی کےلیے لیسکو نے جال لگائے ہیں۔

مزید پڑھیں: بسنت کے موقع پر ایمرجنسی پلان جاری

بجلی کی بلاتعطل فراہمی کےلئے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، چیف ایگزیکٹیو لیسکو نے اے آر وائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسنت پر 3 دن کےلئے لیسکو ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو کو بجلی کے کوٹے کا مسئلہ نہیں ہوگا، کوٹے کا مسئلہ نہیں ڈیمانڈ کے مطابق بجلی فراہم ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ نے مزید کہا کہ پورے شہر میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، شاہ عالم اور شاہی قلعہ گرڈ اسٹیشن کو نقصان سے بچانے کیلئے جال لگا دیے ہیں۔

مری: نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا توڑ نکال لیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں