تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

رمضان نشریات، عوامی شکایات پر وزیر مذہبی امور کا اہم اقدام

بعض ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات سے متعلق عوامی شکایات پر وزارت مذہبی امور نے صدر اور وزیراعظم کو تجاویز پر مبنی خطوط لکھے ہیں۔

بعض ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشن سےمتعلق عوامی حلقوں کی شکایات کا وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے نوٹس نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں رمضان المبارک کی نشریات سے متعلق تجاویز ارسال کی گئی ہیں۔

نور الحق قادری کی جانب سے ارسال خطوط میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں بطورخاص غیراخلاقی، غیرمناسب اشتہارات، پروگرامز پرپابندی عائد جائے اور سحرو افطار کےاوقات میں گیم شو ودیگرغیرسنجیدہ پروگرامز سے اجتناب کیا جائے۔

مراسلوں میں وفاقی وزیر نے مزید تجاویز دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں مذہبی،مسلکی ہم آہنگی کافروغ نشریات کی ترجیح ہوناچاہیے اس لیے رمضان نشریات میں متنازع مسائل، مسلکی بحث سے اجتناب کیا جائے، تمام مقدس شخصیات، مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

وفاقی وزیر کے مطابق رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی ومذہبی علوم سےآراستہ ہونے چاہئیں اور ٹی وی چینلزمیزبان، مہمان رمضان المبارک کےتقدس کے مطابق لباس کا انتخاب کریں۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے مراسلے میں وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے وزارت اطلاعات، پیمرا، ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کرائیں۔

Comments

- Advertisement -