پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

11 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں 11 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 11 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کل راولپنڈی میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں، دفاتر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ ایمرجنسی سروسز بحال رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بھی کل عام تعطیل ہوگی۔

یہ پڑھیں: ایک اور شہر میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے بدھ کو وفاقی دارالحکومت میں 9 اور 10 اپریل کی دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا تھا کیونکہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی مذاکرات کی میزبانی کررہا ہے۔

اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو تمام سرکاری دفاتر بند رہے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں