کراچی: سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اورشاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پرسندھ حکومت نے صوبے بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 27 نومبربروزجمعہ حضرت عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے سندھ بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کا اطلاق خود مختارکارپوریشنز سمیت سندھ حکومت کے تمام اداروں اورسرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ میں ہرسال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔
سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا یہ دوسواٹھترواں عرس ہے۔
عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادرچڑھا کرکیاجائے گا، عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں جن کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔