پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

پاکستان میں 2026 کی سرکاری تعطیلات کی فہرست سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں 2026 کی سرکاری تعطیلات کی فہرست سامنے آگئی، جس میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات سمیت مجموعی طور پر تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جس سے شہریوں، سرکاری و نجی اداروں اور کاروباری طبقے کو پیشگی منصوبہ بندی میں آسانی ہو گئی ہے۔

جاری کردہ فہرست کے تحت سال 2026 میں ملک بھر میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات سمیت مجموعی طور پر تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

سرکاری شیڈول کے مطابق اہم تعطیلات

5 فروری (جمعرات): یومِ کشمیر

21 تا 23 مارچ (ہفتہ تا پیر): عیدالفطر

23 مارچ (پیر): یومِ پاکستان

1 مئی (جمعہ): یومِ مزدور

27 تا 28 مئی: عیدالاضحیٰ

28 مئی (جمعرات): یومِ تکبیر

25 تا 26 جون: عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام)

14 اگست (جمعہ): یومِ آزادی

25 اگست (منگل): عید میلاد النبی ﷺ

9 نومبر (پیر): یومِ اقبال

25 دسمبر (جمعہ): یومِ قائداعظمؒ اور کرسمس

26 دسمبر (ہفتہ): کرسمس کے بعد کی تعطیل (صرف مسیحی ملازمین کے لیے)

حکام کا کہنا ہے کہ اسلامی تعطیلات رویتِ ہلال سے مشروط ہوں گی، اس لیے ان کی تاریخوں میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔ چاند نظر آنے کے بعد حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

حکومت نے شہریوں، کاروباری اداروں اور سرکاری دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ سفر اور چھٹیوں کے حتمی انتظامات متعلقہ تعطیلات سے قبل جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشنز کے مطابق ہی کیے جائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں