اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

100 روپے بڑھا کر 12 روپے کم کرنا، "یہ کیا ریلیف ہوا؟” پٹرول سستا کرنے پر پاکستانی عوام کا شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی عوام نے 12 روپے پیٹرول سستا کرنے پر درعمل دیتے ہوئے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا "یہ کیا ریلیف ہوا؟

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر عوامی ردعمل سامنے آگیا، جہاں شہریوں نے مزید ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہریوں نے حکومت کے اس اقدام پر ملے جلے لیکن زیادہ تر مایوس کن ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب قیمتیں بڑھانی ہوتی ہیں تو 100 سے 150 روپے تک کا یکمشت اضافہ کر دیا جاتا ہے، لیکن کمی کے وقت محض 12 روپے کم کرنا مذاق کے مترادف ہے۔

عوام کی جانب سے کہا گیا کہ 12 روپے کی معمولی کمی سے روزمرہ کی اشیاء اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

شہریوں نے حکومت ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عالمی منڈی میں قیمتوں کے تناسب سے عوام کو حقیقی اور بڑا ریلیف دیا جائے۔

ایک شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "یہ کیا ریلیف ہوا؟ سو روپے بڑھا کر بارہ روپے کم کرنے سے عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔”

عوام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم اتنی کمی ہونی چاہیے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے گراف کو نیچے لا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں