اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

مسافر بس سروس 3 روز کے لئے معطل کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان میں 3 روز کے لئے مسافر بس سروس معطل کردی گئی ، پبلک ٹرانسپورٹ 12 سے 14 نومبر تک بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبے میں تین روز کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ 12 سے 14 نومبر تک بند رہے گی، پابندی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پابندی کے دوران صوبے بھر میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت معطل رہے گی، جبکہ مقامی انتظامیہ کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں : ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد

دوسری جانب بلوچستان میں پانچ روز قبل لگائی گئی دفعہ ایک سوچوالیس میں تیس نومبرتک توسیع کردی گئی ہے۔

نئے نوٹیفکیشن میں پانچ روزقبل لگائی جانے والی پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی تاہم خواتین اور بچےمثتسنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عوامی مقامات پر نقاب یاچہرہ ڈھانپنے، مفلر، ماسک وغیرہ استعمال نہیں کیاجا سکے گا جبکہ دھماکاخیز مواد اورسلفیورک ایسڈ کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں