امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کا کردار عوام نے بہترین قرار دے دیا۔
گیلپ سروے کے مطابق 93 فیصد پاکستانی عوام حکومتی کوششوں کی حامی ہیں جبکہ 80 فیصد پاکستانی عوام امن کے لیے پرامید ہیں۔
عالمی امن کے لیے 82 فیصد شہری متحرک کردار کے حامی ہے اور امن کوششوں سے واقف ہیں۔
یہ پڑھیں: "تھینک یو پاکستان” عالمی سطح پر ٹرینڈ کرنے لگا
گیلپ سروے کے مطابق 46 فیصد عوام ایک زبردست ڈیل ہونے کے بارے میں سن رہے ہیں، ثالثی کی پرزور حمیات کرنے والوں کی شرح 72 فیصد ہے۔
82 فیصد سمجھتے ہیں کہ جنگ بندی سے معاملہ مستقل امن کی جانب جائے گا جبکہ 44 فیصد شہری امن کے قیام کے لیے بہت زیادہ پرامید ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


