جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

آن لائن قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر میں ملوث خاتون کو سزا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: آن لائن قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی تشہیر میں ملوث خاتون کو سزا سنادی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کی عدالت نے قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر میں ملوث خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق شمائلہ نامی ملزمہ کو قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

ملزمہ کے خلاف سال 2023 میں سائبر کرائم حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ -1 حیدرآباد محترمہ عالیہ سحر قائم خانی نے ملزمہ کو 6 ماہ قید سنائی۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفر علی بھٹو نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ انسپکٹر سعید احمد مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے عدالت میں چالان جمع کروایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں