پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

چوری کی سزا نااہلی نہیں بلکہ ہاتھ کاٹنا بھی ہے، سمیع الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ چوری کی سزا اہلیت کا خاتمہ نہیں بلکہ چور کے ہاتھ کاٹنا بھی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ سے التماس ہے وہ قوم کو پاناما کے مخمصے سے نکالے اور فیصلہ سنائے، چوری کرنے کی سزا صرف نااہلی نہیں بلکہ چور کے ہاتھ کاٹنا بھی ہے۔

تین روز قبل لاہور میں منعقد دفاع پاکستان کونسل کے تحت منعقدہ شہدائے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا تھا کہ کشمیریوں کے مقدس لہو سے غداری نے حکمرانوں کو پاناما کی مصیبت میں ڈالا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے عوام اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں مگر ہمارے حکمران کشمیر کی آزادی کی بات کرنے کو تیار نہیں کیونکہ پاکستان کے حکمران امریکا کی کٹھ پتلیاں ہیں اور وہ وائٹ ہاؤس کی ایماں پر ہی پاکستان کے خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں