تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کورونا کیسز میں اضافہ، پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

لاہور: کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ، رحیم یار خان میں بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن 27 اگست سے 15 ستمبر تک نافذ العمل رہے گا۔

لاک ڈاؤن کے دوران عام مارکیٹس رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہفتہ، اتوار کو تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن والے 11 اضلاع میں ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی، آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مذہبی، ثقافتی، دیگرتقریبات انڈور کرنے پر پابندی ہوگی، لاک ڈاؤن والے 11 اضلاع میں ان ڈورڈائننگ پرمکمل پابندی ہوگی، ریسٹورنٹس آوٹ ڈورڈائننگ کے ساتھ رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی، واٹرپولو، کبڈی ، کُشتی پر مکمل پابندی ہوگی، جمز میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

سرکاری، نجی دفاتر میں عام آفس ٹائمنگ پر عملدرآمد ہوگا، سرکاری، نجی دفاترمیں صرف 50 فیصدعملے کو آنے کی اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کو50 فیصد مسافروں کیساتھ چلانےکی اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں میں استعداد کےصرف 70 فیصد مسافر سفر کرسکیں گے، تفریحی مقامات، واٹراسپورٹس، سوئمنگ پولز بھی بند رہیں گے صرف ویکسینیٹڈ سیاحوں کوسفرکرنے کی اجازت ہو گی۔

زراعت، صنعت سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے، 11 اضلاع کے علاوہ دیگر پر 30 جون کے قوانین کا اطلاق ہوگا۔ انتظامیہ، پولیس مل کر ان ایس او پیزکا اطلاق یقینی بنائیں گے۔

Comments

- Advertisement -