site
stats
پاکستان

میانوالی: بس اورٹریلرمیں تصادم، 18 جاں بحق

میانوالی: ایم ایم روڈ پر مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقےمیانوالی ملتان روڈ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 10 زخمی دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top