ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلا ایکو بوٹ متعارف کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (10 اکتوبر 2025): پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلا ایکو بوٹ متعارف کروا دیا جس سے شہری صرف ایک میسج پر ایئر کوالٹی جان سکیں گے۔

سیکرٹری ماحولیات پنجاب نے بتایا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات نے جدید ایکو بوٹ لانچ کر دیا ہے، یہ شہریوں اور محکمے کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن گیا۔

شہری اب صرف ایک میسج پر ایئر کوالٹی جان سکیں گے، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سمیت تمام بڑے شہروں کا اے کیو آئی دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب راشن کارڈ اسکیم میں کیسے اپلائی کریں؟

ایکو بوٹ مصنوعی ذہانت سے لیس ہے جو شہریوں سے بات بھی کرے گا، یہ فضائی آلودگی سے بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی کی رہنمائی دے گا۔

سلوت سعید نے کہا کہ حکومت کا ہدف، ٹیکنالوجی سے صاف اور سرسبز پنجاب بنانا ہے۔

+ posts

سدرہ غیاث اے آر وائی نیوز لاہور سے بطور رپورٹر وابستہ ہیں

اہم ترین

سدرہ غیاث
سدرہ غیاث
سدرہ غیاث اے آر وائی نیوز لاہور سے بطور رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں