ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(26 اکتوبر 2025): پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں فضا انتہائی مضر صحت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موسم بدلتے ہی فضائی آلودگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جب کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی ٹاپ 5 کی لسٹ میں ہے۔

گجرانوالہ میں اےکیو آئی پانچ سو باسٹھ ریکارڈ کیا گیا، قصور میں چار سو نواسی، فیصل آباد چار سو چھتیس جبکہ رائے ونڈ کا اے کیو آئی چار سو آٹھ ہے۔

لاہور میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد تین سو اٹھاسی اور ملتان میں تین سوچوالیس ریکارڈ کی گئی ہے، ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اینٹی اسموگ آپریشن جاری ہے، لاہور اور گردونواح کے زیادہ آلودہ علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے، جب کہ تعمیراتی سرگرمیوں اور لکڑی و کوئلے سے چلنے والے ہوٹلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے بھی اسموگ میں اضافے کے پیشِ نظر ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ تعاون کریں تاکہ آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں