جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

پنجاب کے تعلیمی اداروں پردہشت گرد حملوں کا خطرہ ، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد / لاہور: پنجاب کی درسگاہوں پر بھی دہشت گردحملوں کاخطرہ ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردوں کی جانب سے کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیاہے، مذکورہ مراسلے کی کاپی اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی ہے۔

مراسلےمیں تیرہ خودکش بمباروں کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونےکی اطلاع دی گئی ہے۔

- Advertisement -

مراسلےکےمطابق خودکش بمباروں کا ٹارگٹ اسکولز،کالجز اوریونیورسٹیز ہیں اوریہ دہشت گرد سانحہ چارسدہ سےبھی بڑے واقعے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔


Charsadda-like attacks feared in Punjab, alert… by arynews

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں