لاہور (24 فروری 2026): پنجاب کے تمام خطرناک اور جزوی خطرناک اسکولوں کو خالی کرنے کا حکم آ گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے کے تمام خطرناک اور جزوی خطرناک اسکولوں کی عمارتوں کو خالی کر کے انھیں سیل کر دیا جائے۔
مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اور کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔
مراسلے کے مطابق خطرناک اور جزوی خطرناک سرکاری اسکولوں کی بلڈنگز پر سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں گے، جب کہ خبردار کیا گیا ہے کہ کسی سرکاری اسکول میں کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔
یونیورسٹی آف لکی مروت کی زیر تعمیر بلڈنگ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


