The news is by your side.

Advertisement

پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیمی آرڈینینس جاری کردیا

لاہور : پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں نیا ترمیمی آرڈینینس جا ری کر دیا ہے جس کے تحت میئر ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن ہوئے عرصہ بیت گیا ہے تا ہم اختیارات کا معاملہ جوں کا توں ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلینج کردیا تھا جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے میئر ،ڈپٹی میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے باوجود روک دیے تھے۔

تا ہم ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نا اتفاقی پر وزیراعظم نواز شریف کی مداخلت سے یہ معاملہ حل ہو گیا ہے جس کے بعد گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں نیا ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا ہے،ترمیمی آرڈیننس کے تحت میئر، ڈپٹی میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہونگے۔

یاد رہے اس قبل پنجاب حکومت نے میئر ڈپٹی اور ضلعی چیئرمین کے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ترمیمی آرڈیننس سے پہلے مخصوص نشستوں پر انتخاب متناسب نمائندگی سے ہونا تھا، نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کی نشستیں 13 سے کم کرکے 9 کر دی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں