تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پنجاب اور خیرپختونخوا انتخابات: الیکشن کمیشن کا سیکیورٹی اور فنڈز کیلئے حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیرپختونخوا کے انتخابات کے معاملے پر حکومت کو سیکیورٹی اور فنڈز فراہمی کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اورخیرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی اور وفاق کو فنڈز فراہمی کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن خط میں وزارت خزانہ سے فوری 30 ارب روپے فراہمی کی ہدایت کرے گا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو خط لکھ کر انتخابات میں سیکیورٹی فراہمی کی ہدایت کرے گا اور آرٹیکل220 کے تحت وفاقی حکومت اور اداروں کواحکامات جاری کرے گا۔

خیال رہے الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن کی متعلقہ ونگز کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، ممکنہ طور پردونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ عیدالفطر کے بعد ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلان کردہ پولنگ ڈےمیں ردوبدل کا اختیارالیکشن کمیشن کو نہیں ہوگا، انتخابی شیڈول 54دن پرمحیط ہوگا اور اداروں کے عدم تعاون پرآرٹیکل 220 کا سہارا لیا جائے۔

ذرائع نے کہا تھا کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات پر من وعن عملدرآمد کا فیصلہ کیا تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر اور گورنر کیساتھ دوبارہ مشاورت کیلئے خط بھی آج لکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -