بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

گریجویٹس نوجوانوں کے لیے ماہانہ 70 ہزار روپے کا وظیفہ، اہلیت چیک کریں ؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گریجویٹس کے لیے چیف منسٹر پنجاب ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت ماہانہ 70 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے نوجوان زرعی گریجویٹس کے لیے چیف منسٹر پنجاب ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام 2026 شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 1,500 زرعی گریجویٹس کو بامعاوضہ انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔

محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 70 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ پروگرام کا مقصد زرعی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو عملی میدان کا تجربہ فراہم کرنا اور پنجاب میں زرعی خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

اہلیت

انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے پاس بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر کی ڈگری ہونا ضروری ہے۔

درخواست دہندہ کی عمر آخری تاریخ تک 27 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، جبکہ متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل بھی لازمی ہوگا۔

اس سے قبل اسی نوعیت کے سرکاری انٹرن شپ پروگرام سے مستفید ہونے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

درخواست دینے کا طریقہ

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے یا متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کے دفتر سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

امیدواروں کو مکمل درخواست فارم کے ساتھ تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور دیگر مطلوبہ دستاویزات منسلک کر کے 30 جولائی 2026 تک متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر (ایکسٹینشن) کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔

محکمہ زراعت نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل درخواست جمع کرائیں، کیونکہ نامکمل یا تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں