بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

نجی اسکولوں کے لیے پالیسی میں بڑی تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی عمارات کی جانچ پڑتال کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے نئی پالیسی جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ اور باغبانپورہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے بعد پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی عمارات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک سخت اور نئی پالیسی نافذ کر دی ہے۔

محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی جانب سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء سے انکار کے بعد حکومت نے متبادل اور جدید طریقہ کار وضع کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اب تمام نجی اسکولوں کے لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرڈ سول انجینئر یا منظور شدہ انجینئرنگ فرم سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو ان احکامات پر بغیر کسی رعایت کے سختی سے عملدرآمد کروانے کا باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

سرکاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں کسی بھی نجی اسکول کی رجسٹریشن یا اس کی تجدید مکمل نہیں کی جائے گی۔

تمام نجی تعلیمی اداروں کو طلبہ کی حفاظت کے پیشِ نظر عمارات کے تمام قانونی اور حفاظتی تقاضے ہر صورت پورے کرنے ہوں گے۔

حکومت کے اس اقدام کا مقصد نجی اسکولوں کی عمارتوں کو محفوظ بنانا ہے تاکہ مستقبل میں کاہنہ اور باغبانپورہ جیسے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں