لاہور : اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ہفتہ وار چھٹیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا، وزیرتعلیم نے اس حوالے سے اعلان بھی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں میں ہفتے کے دن کی چھٹی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں ہفتہ کا دن یومیہ چھٹی کا دن قرار دے دیا ہے، رانا سکندر حیات نے بتایا کہ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا۔
- Advertisement -
وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ ٹیچرزکی آسانی کیلئے ہفتہ کا دن بطور ویکلی آف قرار دینے کا اعلان کررہا ہوں، اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں، ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں پیرسے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔