بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

گرمیوں کی تعطیلات میں نصاب مکمل کرنے کیلئے 2 گھنٹے کی کلاسز ! طلبا کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گرمیوں کی تعطیلات کے دوران نصاب مکمل کرنے کے لئے سمر کیمپس کا شیڈول جاری کردیا گیا ، کیمپس روزانہ صبح 7:30 بجے سے 9:30 بجے تک جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطبابق پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں سمر کیمپس کے انعقاد کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے تاکہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جا سکے اور طلبا کا نصاب مکمل کیا جا سکے۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ سمر کیمپس روزانہ صبح 7:30 بجے سے 9:30 بجے تک جاری رہیں گے، شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر طلبا کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقات کار صبح کے وقت مقرر کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ سمر کیمپس گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز سے شروع ہوں گے اور ایک ماہ تک محدود اوقات میں جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد تعلیمی کیلنڈر کے مطابق نصاب کی بروقت تکمیل یقینی بنانا ہے جبکہ طلبا کی صحت کا بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سمر کیمپس کے دورانیے اور اوقات کار کو ہیٹ ویو کی صورتحال کے باعث سختی سے محدود رکھا جائے گا۔

دوسری جانب نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے حکومت سے گرمیوں کی تعطیلات کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

نجی اسکولوں کے نمائندوں کا مؤقف ہے کہ طویل تعطیلات سے تعلیمی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، اس لیے چھٹیاں 15 جون سے یکم اگست تک محدود کی جائیں اور طلبا کے لیے سمر لرننگ پروگرامز کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے شدید گرمی کی لہر کے باعث صوبے بھر میں 22 مئی سے 23 اگست تک تین ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جبکہ اسکول 24 اگست سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں