بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

پنجاب: اینٹی کرپشن نے کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرالی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد بدعنوانی نے پنجاب کی قبضہ مافیا اور سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کرپٹ افسران کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں اینٹی کرپشن حکام نے نورپور تھل سے 11 کنال 3 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی، جس کی مالیت 1 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے پاکپتن سے 97 لاکھ 26 ہزار روپے مالیت کی 55 کنال زمین واگزار کرائی اور راجن پور سے پٹواری عرفان احمد کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں