بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

اسمبلی امیدوار نے ٹی ایل پی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی پی 148 سے امیدوار چوہدری یونس جٹ نے ٹی ایل پی چھوڑنےکا اعلان کر دیا۔

چوہدری یونس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج سے میرا ٹی ایل پی کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں جلاؤگھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو جلاؤ گھیراؤ کی نہیں استحکام کی ضرورت ہے کیونکہ ملک میں استحکام ہوگا تو معیشت ترقی کرے گی۔

دوسری جانب ٹی ایل پی کے لانگ مارچ کے بعد حکومت نے تنظیمات اہلسنت سے رابطہ کیا ہے جس پر تنظیمات اہلسنت نے مذاکرات کیلئے 13رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، پیرعبدالخالق، راغب نعیمی، ثروت اعجاز قادری، مفتی کریم خان، پیرنظام الدین سیالوی و دیگر کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی کے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات دو دن میں  ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں