منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پرملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت ایک بار پھر کورم پورا نہ کرسکی اوراجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ اوقاف اور تحفظ ماحول پرسوالات کے جوابات میں بتایا گیا کہ عدالتی پیچیدگیوں کے باعث اوقاف کی زمینیں قبضہ مافیا سے واگزار نہیں کروائی جاسکیں۔

جس کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے۔ ایوان میں اپوزیشن نے گندم کی خریداری میں آڑھتیوں کی مبینہ مداخلت کی وجہ سے حکومت پر شدید تنقید کی۔

- Advertisement -

جس کی سرکاری بینچوں نے تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری سطح پر 1300 روپے فی من خریدی جارہی ہے۔ قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے فافن کی رپورٹ میں حکومت پنجاب کو کرپشن میں اول آنے پر مبارکباد دی اور گورنر ہاؤس مری کی تزئین و آسائش پر کروڑوں روپے خرچ کرنے پر تنقید کی۔

پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک کو مخصوص نشست پر منتخب ہونے کے ریمارکس کے خلاف اپوزیشن نے واک آوٹ بھی کیا۔ سرکاری کارروائی میں ایک آرڈیننس اور ایک مسودہ قانون کو ایوان میں پیش کرنا چاہا تو اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی جو پانچ منٹ تک ایوان کی گھنٹیاں بجانے کے باوجود پورا نہ ہوسکا  اور اسپیکر کو مجبوراً اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں