The news is by your side.

Advertisement

پنجاب اسمبلی میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قرار داد منظور

لاہور : اراکین پنجاب اسمبلی نے دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق قرارداد منظور کرلی، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر سے 16 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق پیش کردہ قرار داد کے متن میں وفاقی حکومت کے فیصلہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 4ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

متن میں اراکین نے کہا کہ ڈیم سے 12 لاکھ ایکٹر اراضی سیراب ہوگی، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی زندگی 35 سال بڑھ جائے گی اور ڈیم کی تعمیر سے 16 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔

ڈیموں،پن بجلی منصوبوں کیلئے 177 ارب سے زائد کی رقم مختص کرنے کی تجویز

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آبی وسائل کے فروغ کو حکومت نے اہم ترجیح قرار دیا ہے، وفاقی حکام نے تجویز دی ہے کہ ڈیموں، پن بجلی منصوبوں کےلیے 177 ارب 51 کروڑ کے فنڈز مختص کیے جائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں