site
stats
پاکستان

ایم کیو ایم قائدکی اشتعال انگیزتقریراور اےآروائی نیوز پرحملے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور : ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر اور اے آر وائی نیوز پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع کرادی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی مین ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیزی اور اےآر وائی نیوز سمیت میڈیا پر حملے کیخلاف قرارداد مذمت جمع کرادی گئی ہے، قرارداد پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی نے جمع کروائی، جس میں میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کی گئی۔

قراردار میں کہا گیا ہے کہ صحافی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہیں اور نبھاتے رہیں گے ، پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر آرمی چیف کے بروقت احکامات قابل ستائش ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ رینجرز اور پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر کرینگے۔


 مزید پڑھیں :  کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ


یاد رہے گذشتہ روز ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے مسلح افراد نے اے آر وائی نیوز پر حملہ کردیا تھا، دفتر میں توڑ پھوڑ کے واقعات اور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top