تازہ ترین

متنازع شہریت قانون، بھارت کی پنجاب اسمبلی میں قرار داد منظور

چندی گڑھ: بھارت کے پنجاب اسمبلی نے متنازع شہریت قانون ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کر کے حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جارنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کیرالا اسمبلی نے بھی سی اے اے کے خلاف قرار داد منظور کی، جمعے کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے ایوان میں قرار داد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’پنجاب حکومت متنازع شہریت قانون کے خلاف سپریم کورٹ مین بھی درخواست دائر کرے گی تاکہ بی جے پی کے ظالمانہ اقدام اور قانون کو روکا جائے‘۔

رپورٹ کے مطابق کیرالا اسمبلی نے بھی قرارداد منظور کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس پر 60 اراکین اسمبلی نے دستخط کیے۔

مزید پڑھیں: متنازع شہریت قانون بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

اراکین اسمبلی نے عدالت نے مطالبہ کیا کہ وہ مذہب اور لسانیت کے نام پر ہونے والے حکومتی اقدامات کو غیر قانونی قرار دے، سٹیزن شپ کے نام پر شہریوں سے اُن کی مذہبی شناخت پوچھی جارہی ہے جو کہ بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس امتیازی قانون کو سختی سے مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ اقلیتوں کے خلاف سازش ہے اور جمہوریت کے منافی ہے’۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس بل میں موجود چند نکات بالخصوص پنجاب کے شہریوں کے خلاف ہیں۔

Comments

- Advertisement -