پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نیپال میں لاپتہ ہونے والے سابق افسر کی بازیابی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاک فوج کے نیپال میں لاپتہ ہونے والے سابق افسر کی بازیابی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں لاپتہ ہونے والے سابق افسر کی بازیابی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی، پی ٹی آئی رکن ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نیپال میں لاپتہ ہونے والے کرنل(ر) حبیب طاہر کو بازیاب کروانے کیلئے سفارتی ذرائع سے نیپالی حکومت کو پابند کرے، سابق فوجی افسر کی نیپال میں گمشدگی میں دشمن ملک کی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

- Advertisement -

قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت سفارتی ذرائع سے نیپالی حکومت کو پابند کرے کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب طاہر کو بھارت منتقل نہ کیا جائے۔


مزید پڑھیں : سابق پاکستانی فوجی نیپال میں لاپتہ


یاد رہے کہ چند روز قبل ملازمت کے لیے نیپال جانے والے سابق فوجی افسر محمد حبیب نیپال اور بھارت کے سرحدی علاقے سے لاپتہ ہوگئے تھے، جس علاقے سے محمد حبیب لاپتہ ہوئے ہیں، لمبینی نامی وہ علاقہ بھارتی سرحد سے صرف 5 کلو میٹر دور ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حبیب نے جس ویب سائٹ سے ملازمت حاصل کی وہ بھارت سےچلائی جارہی تھی، تاہم اب وہ ویب سائٹ اور اس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ دونوں بند ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ان کی تلاش کے لیے پاکستانی حکومت نیپالی حکومت سے رابطے میں بھی ہے۔ اس سلسلے میں نیپالی سفارت خانے کو لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب کے تمام سفری دستاویزات پیش کر دیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں