پنجاب اسمبلی میں کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف قرارداد منظور -
The news is by your side.

Advertisement

پنجاب اسمبلی میں کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

لاہور: کشمیرکی آزادی اوربھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پرقرارداد منظورکرلی۔

ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ قوم موجودہ حکومت کو کشمیر کی قیمت پر بھارت سے دوستی کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں قواعد و ضوابط کو معطل کرکے بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طورپرمنظور کرلیا۔

اپوزیشن ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ آزادی کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے پورا کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پرنہیں آسکتے۔

ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا سلسلہ فوری طور پر بند کروائے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلا نے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں