ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ڈرون اڑانے پر پابندی میں توسیع، دفعہ 144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(26 اپریل 2026): محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کیمروں کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی برقرار رہے گی، جس کا اطلاق 25 مئی تک ہوگا۔ تاہم، ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ انڈور تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی تمام تر ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔

حکومتی اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں