ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

پنجاب: دفاتر میں وائرلیس کی بورڈ اور ماؤس پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے ہیکنگ کے ڈرسے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر کے کمپیوٹر میں وائرلیس کی بورڈ اور ماؤس کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

پنجاب کے سرکاری دفاتر میں وائرلیس کی بورڈ اور ماؤس پر پابندی عائد کردی گئی ، نیشنل ٹیلی کام و انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ کے مطابق وائرلیس کی بورڈ اور ماؤس میں ماؤس جیک نامی وائرس کی شناخت ہوئی ہے، ہیکرز وائرلیس ماؤس اور کی بورڈ کے ذریعے کمپیوٹرز کو ہائی جیک کر لیتے ہیں۔

ہیکرز وائرس کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی اور اہم ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں، حساس ڈیٹا ڈیلیٹ اور سسٹم کی سیٹنگ بھی تبدیل کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

پنجاب حکومت نے تمام محکموں اور ضلعی حکومتوں کو وائرلیس کی بورڈ اور ماؤس کے استعمال سے روک دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں