پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پتنگ اڑانے والے ہوشیار ! اب 3 سے 5 سال قید کی سزا ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا، اب پتنگ اڑانے پر 3 سے 7 سال تک کی سزا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی اور گزشتہ روزمنظور کیے گئے بل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیاگیا ، جس کے تحت پتنگ بازی سے متعلق مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔

ترمیمی ایکٹ میں بتایا گیا کہ پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے اور پتنگ ساز،ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔

ترمیمی ایکٹ میں کہنا تھا کہ پتنگ اڑانے میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار اور دوسری بار ایک لاکھ جرمانہ ہوگا جبکہ پتنگ اڑانے ، تیاری، فروخت و نقل وحمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

پتنگ اڑانے کے دوران تیزدھار ڈور کے استعمال سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی کا قانون منظور کروایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں