اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسکولوں میں یکم جولائی سے ہر قسم کے سمر کیمپس کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی اور خبردار کیا گیا خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملک کے مختلف حصوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور شدید ہیٹ ویو کے پیشِ نظر محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسکولوں میں یکم جولائی سے ہر قسم کے سمر کیمپس کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو سمر کیمپس چلانے کی اجازت صرف 30 جون تک دی گئی تھی تاہم یکم جولائی سے تمام اسکولوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ شدید گرمی کے باعث سمر کیمپ کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کر دیں۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ جو اسکول بھی ان احکامات کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب اداروں پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ ان کے رجسٹریشن لائسنس بھی منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔

تعلیمی حکام نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے تمام اسکولوں کو ان نئے احکامات سے فوری طور پر آگاہ کریں اور اس پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

احکامات پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو یکم جولائی سے اسکولوں کے اچانک دورے شروع کریں گی۔

بغیر منظوری یا احکامات کے خلاف سمر کیمپ چلانے والے اسکولوں کے خلاف موقع پر ہی فوری ایکشن لیا جائے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت خطرناک حد تک زیادہ رہتا ہے، جس سے بچوں کو لو لگنے کا شدید خطرہ ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں