جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پنجاب بجٹ 27-2026: ترقیاتی اخراجات کی مد میں کتنی رقم تجویز کی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ الرحمان نے مالی سال 27-2026 کے لیے 5903ارب  46کروڑ روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کے تحت تیار کردہ بجٹ میں ماحول دوست توانائی، ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت اور سماجی تحفظ کے وسیع تر پروگراموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

ترقیاتی اخراجات

ترقیاتی اخراجات کی مد میں 76 ارب 30 کروڑ روپے کی خطیر رقم تجویز کی گئی ہے، ترقیاتی مد میں 63 ارب 30 کروڑ اور غیر ترقیاتی مد میں 686 ارب 80 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

Punjab Budget 2026-27: Laptop, housing programs and full details

علاوہ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کے روزگار اور تکنیکی انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے) کو غیر معمولی اہمیت دے رہی ہے۔ بجٹ میں ‘انوویٹ پنجاب’  کے لیے 7.1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے انکیوبیٹرز قائم کیے جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی بی پی او  مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے زبان سیکھنے اور آئی ٹی کی مہارتوں کی تربیت کے لیے 3.5 ارب روپے کا ایک خصوصی پروگرام بھی شامل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں