لاہور: وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ الرحمان نے مالی سال 27-2026 کے لیے 5903ارب 46کروڑ روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کے تحت تیار کردہ بجٹ میں ماحول دوست توانائی، ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت اور سماجی تحفظ کے وسیع تر پروگراموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔
شعبہ تعلیم
وزیر خزانہ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کے لیے 750 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، تعلیم کا خطیر بجٹ مجموعی صوبائی بجٹ کے 15 فیصد سے بھی زائد ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Punjab Budget 2026-27: Laptop, housing programs and full details
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسکول میل پروگرام کے تحت 11 لاکھ سے زائد طلبا کو دودھ فراہم کیا جارہا ہے، اسکولوں میں اضافی کلاس رومز اور عمارتوں کی بحالی کے لیے 40 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں کالجز میں 244 نئی آئی ٹی لیبز کے قیام کے لیے 6 ارب 90 کروڑ روپے مختص ہیں۔
وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ پروگرام: نوجوانوں کو جدید آئی ٹی ٹولز سے آراستہ کرنے کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔


