تازہ ترین

پنجاب کا بجٹ : حکومتی وزراء کی اپوزیشن سے ڈیل کی کوششیں، بڑی آفر دے دی

لاہور : پنجاب کے بجٹ تقریر کے لیے حکومتی وزراء کی اپوزیشن سے ڈیل کی کوششیں جاری ہے ،وزرا نے اپوزیشن ارکان کے خلاف کیسز ختم کرنے کی آفر دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بجٹ کے لیے حکومتی وزراء اپوزیشن سے ڈیل کی کوششیں جاری ہے ، ذرائع نے بتایا کہ کچھ لواورکچھ دو کے فارمولے پر بجٹ تقریر کرانے کی کوششیں ہیں۔

حکومتی وزراء کا کہنا ہے کہ بجٹ تقریر میں ہنگامے کی بجائے روٹین کا احتجاج کیا جائے، ذرائع نے کہا ہے کہ معمول کی کارروائی کے بدلے اپوزیشن ارکان کےکچھ مطالبات مانے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی دونوں کےدرمیان ضامن ہوں گے، ڈیل پربات چیت آخری مراحل میں ہے، وزرا نے اپوزیشن ارکان کے خلاف کیسز ختم کرنے کی آفر دے دی۔

یاد رہے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے پنجاب کے بجٹ اجلاس میں حمزہ شہباز حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں ایوان میں بھر پور احتجاج کریں گی، فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلیوں کا موقع پر جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے پنجاب کاآئندہ مالی سال2022-23 کے بجٹ کا حجم3220ارب روپےہوگا ، جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 685 ارب روپے ہوگا۔

بجٹ میں لیپ ٹاپ اسکیم اورمتوسط طبقےکےلیے200یونٹ پر15ارب روپےکی سبسڈی دینے ، نان ڈویلپمنٹ اورجاری اخراجات کی مدمیں 1700 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -